Bazm e Urdu - The urdu poetry app

نادان ہے تُو نہ یُوں اداہیں دکھایا کر

By: NEHAL GILL

نادان ہے تُو نہ یُوں اداہیں دکھایا کر،
دیوانہ نہ کوئی ہو جائے یُوں نہ مسکایا کر،

گلابی ہونٹ پھپا کے نقاب کے پیچھے
نگاہوں سے نہ تیر نظروں کے چلایا کر،

ترے حُسن کے طلبگار بہت ہے یہاں
یُوں نہ بن سنور کے باہر تُو آیا کر،

تری نظروں کو نظرِ بد نہ لگے کبھی
چاند سے چہرے پے کالا تل لگایا کر،

کل کی شکایت تری مجھ سے ستاروں نے
چاند چہرہ لے کے نہ چاند کے سامنے آیا کر،

بن ساون گرج جاتے ہیں بادل دیکھو
زلف کو نہ تم اپنے یُؤں لہرایا کر

گر سُننی ہو تجھے اپنے ہی حُسن کی تعریف
نہال کے پاس تُو شوق سے جایا کر،
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore