By: Sohail Abbas
ٹھہرے جو اُس کے سامنے آئینہ نہیں ملتا
اُس چہرے کے جیسا کوئی چہرہ نہیں ملتا
اِک عمر ہو گئی گردِ سفر بنے ہوئے
منزل نہیں ملتی کوئی رستہ نہیں ملتا
کرنی ہیں مجھے پوری وہ سب ادھوری باتیں
پر کیا کروں وہ کبھی تنہا نہیں ملتا
خود کو بھی کسی روز ہم ہو جائیں میسر
یہ سوچتے ہیں پر کوئی لمحہ نہیں ملتا
وہ تیرا نہ ہوا تو یہ قسمت کی بات ہے
ورنہ بھلے بھلوں کو کیا کیا نہں ملتا
یہ جانتا ہوں میں بھی یہ مانتا ہو ں میں بھی
پر کیا کروں سُہیل حوصلہ نہیں ملتا
کیا ظلم خود پہ اب اُسے ہم بھول ہی جائین
دل کے کسی کونے میں یہ فیصلہ نہیں ملتا
یوں تو اپنی جگہ پر ہیں سب ہی انمول
پر ماں کے جیسا کوئی رشتہ نہیں ملتا
خود اپنی تلاش میں سُہیل اور مجھے
خود اپنے آپ کا بھی پتا نہیں ملتا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?