By: Dr. Humera Islam
بیٹے کے پیپر جو آئے
گھر والے سارے گھبرائے
سارے شہر میں ہوگئے چرچے
ٹی وی والے پوچھنے آئے
دوست بیچارے ملنے آئیں
لیکن اُس سے مل نہ پائے
ماموں جان پکڑ میں آئے
اُن سے اپنے پین بنوائے
ابا لکھیں اس کے ایسسے
امی سے جملے بنوائے
بہن بیچاری آگے پیچھے
ہر ایک سے نخرے اٹھوائے
بورڈ کا پہلا موقعہ ہے
اسلئے بیٹو اور گھبرائے
میری دعا ہے اپنے رب سے
میرا بیٹو فرسٹ آجائے
دو دو لکھیں ایسی نظمیں
پڑھ پڑھ کے بیٹو مسکائے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?