By: Sobiya Anmol
یوں نہ کبھی محبت میں عداوت ہوتی
کاش ایسی نہ میری قسمت ہوتی
محبت ہی میں رہ کر جیتی رہتی مَیں
محبت ہی سدا میری عبادت ہوتی
شرارتیں نہ اُس کی دل میں اُتری ہوتیں
تو کبھی نہ شروع یہ قیامت ہوتی
حوصلے محبت کے سدا ہوتے ہی رہتے
اندوہ و رنج ٗٗٗٗٗٗٗٗ الم کی گر یہ عنایت نہ ہوتی
وہ بھی مر جاتا اے کاش مجھ پر
اُسے بھی میرے پیار کی حسرت ہوتی
نہیں ٗ یہ تو بس رونا لکھ رہی ہوں
مر نہ جاتے گر اُس سے شکایت ہوتی
قطع تعلق وہیں پر خود سے کر دیتے
جہاں اُس سے شکایت حقیقت ہوتی
اُسے حالتِ ویران دکھانی تھی ہمیں
بے سکونی لکھنے سے گر فرصت ہوتی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?