By: UA
خواب ٹوٹ کر بھی ٹوٹ نہ پائے
روٹھ کر بھی وہ روٹھ نہ پائے
وہ جو اپنے نصیب میں نہ ہوئے
ان سے دامن چھوٹ نہ پائے
ٹوٹ کر بھی ٹوٹ نہ پائے
اے فلک تیرا زور بھی نہ چلا
یہ مقدر ہی پھوٹ نہ پائے
ٹوٹ کر بھی ٹوٹ نہ پائے
اس کی رحمت پہ یقیں قائم تھا
ٹوٹتے کیسے ٹوٹ نہ پائے
روٹھ کر بھی وہ روٹھ نہ پائے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?