By: ارسلان حُسین
کبھی اشک میں، کبھی لہجے میں رَواں ہوتا ہے
درد ہوتا ہے مگر بے زُباں ہوتا ہے
پھر کسی لفظ میں تاثیر کہا رہتی ہے؟
جب کوئ شخص کسی سے بدگماں ہوتا ہے
بہت دَرپیش مسائل ہیں تم کو شاید
تم نہیں کہتے پر آنکھوں سے عیاں ہوتا ہے
میں نے دیکھا ہے بے مِثل قُربتوں کا فریب
جو عشق ہوتا تھا وہ اب کہاں ہوتا ہے
جلنے والے دراصل گُھٹ کر مَر جاتے ہیں
آگ ہوتا ہے جہاں، وہاں پر دھواں ہوتا ہے
یہ چند بُوند سے سیراب کروں کیا خُود کو؟
دُوب جاتا ہوں جہاں پر کُنواں ہوتا ہے
وقت کی رفتار سے بہت تیز نکل آیا ہوں
پَر جہاں پہنچوں وہاں تیرا نِشاں ہوتا ہے
دیکھ کر خُود کو یہ احساس ہوا ہے مجھکو
ہجر کا رُوپ بہت بد نُماں ہوتا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?