By: Rehan Basheer Shaad
کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں
جو سب سے کہنا پڑتی ہیں
کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں
خود سے بھی چھپانا پڑتی ہیں
کچھ باتیں بات بناتی ہیں
کچھ باتیں آگ لگاتی ہیں
کچھ باتیں مصرعے بُنتی ہیں
اور دل میں گھر کر جاتی ہیں
کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں
آنکھوں سے کَہ دی جاتی ہیں
کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں
جو پہلے تولی جاتی ہیں
اور بعد میں بولی جاتی ہیں
کچھ باتیں تلخ سی یادوں کا
مرہم بن جایا کرتی ہیں
کچھ باتیں دل کے کمرے کو
چپ چاپ جلایا کرتی ہیں
کچھ باتیں ، باتیں کرتی ہیں
کچھ باتیں پھندا بنتی ہیں
کچھ باتیں تنہا روتی ہیں
کچھ باتیں تنہا ہنستی ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?