By: AzharM
مجھ میں کچھ تبدیل ہونا چاہئے
خود کو اچھا فیل ہونا چاہئے
ہاتھ ہوں میزوں کے اوپر ہی دھرے
اُن کے نیچے ڈیل ہونا چاہئے
شر تو ملا نے ہو پھیلایا مگر
مسجدوں کو سیل ہونا چاہئے
کھال مزدوروں کی کیوں چھلکے سی ہے
بس کہ چھلکا پیل ہونا چاہئے
مرہم۔ زخم زباں درکار ہے
زخم فورا ھیل ہونا چاہئے
اُس کے در کے سامنے بیٹھا رہوں
مجھ کو اتنی ڈھیل ہونا چاہئے
گھر اگر معشوق کا کچھ دور ہو
ایک فٹ کا میل ہونا چاہئے
قوم باندھوں ڈور سے مظبوط ہو
ریل میں اسٹیل ہونا چاہئے
اطمناں کچھ راستہ کٹنے کا ہو
کوئی سنگ میل ہونا چاہئے
بنت حوا کی نزاکت کی قسم
جسم پر کیا نیل ہونا چاہئے؟
گھر ہو باغیچہ ہو اظہر پھول ہوں
اور کنارے جھیل ہونا چاہئے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?