By: Jamil Hashmi
ہمیں پیار سکھایا تم نے سب سے چھپ کر
اپنا دلدار بنایا تم نے سب سے چھپ کر
زندگی گزر رہی تھی تیرے بغیر ہی
اپنا گرویدہ بنایا تم نے سب سے چھپ کر
مت گھبراو جان میں لوگوں کی باتوں سے
ہیر نے بھی رانجھے کو چاہا تھا سب سے چھپ کر
نہیں لیتے تیرا نام کسی کے سامنے ہم
کرتے ہیں تمہیں یاد ہم سب سے چھپ کر
بھلا نہ پائیں گے تجھے ہم زندگی بھر
ہو گیا ہے ہمیں تم سے پیار سب سے چھپ کر
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?