By: UA
میں کون ہوں؟ --- انسان
تم کون ہو؟ --- انسان
جو تم نے چاہا
وہ میں نے چاہا
جو میں نے چاہا
وہ تم نے چاہا
میری فطرت بھی
تمہاری فطرت ہے
تمہاری فطرت بھی
میری فطرت ہے
اپنی چاہت پہ حق بجانب
میری چاہت پہ حیران
کِس لئے مہربان!!
جبکہ ہم دونوں ہیں
ایک جیسے انسان
میں بھی ہوں انسان
تم بھی ہو انسان
میں کون ہوں؟ --- انسان
تم کون ہو؟ --- انسان
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?