By: zeest.sun
چلو کچھ مسکراتے ہیں چلو کچھ گنگناتے ہیں
دسمبر آگیا ہے آؤ اپنا دل جلاتے ہیں
بہت مسرور ہیں ہم آگیا ملنے وہ برسوں بعد
چلو کچھ ناز نخرے جا کے ہم اُس کے اٹھاتے ہیں
یہ مانا ہے بڑا مغرور سا بھیگا دسمبر یہ
ستایا جس طرح اس نے اسے ہم بھی ستاتے ہیں
چلو پوچھیں ستمگر سے جو جاں سے پیارے ہوتے ہیں
اگر وہ روٹھ جائیں تو انہیں کیسے مناتے ہیں
یہ وعدہ لیں دسمبر سے وہ ملنے آئے دوبارہ
اسے ہر سال کتنے پیار سے موسم بلاتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?