By: farah ejaz
جو کہتے ہیں سجدوں میں مزاہ نہیں
پوچھلو حبیب خدا کےعاشقوں سے تم یہ ذرا
نماز تو اللہ کا قرب عطا کرتی ہے
اللہ ھو سے صرف کہاں بات بنتی ہے
اتباع رسول میں ہی ملتا ہے سکون دل
وہی ہیں سرخرو ہوا ایمان جن کا کامل
کاسہ لئے پھرناایک مسلماں کی شان نہیں
جوگیوں مجذوبوں کی کوئی آن نہیں بان نہیں
شیطان کے پہیلائے جال سے ذرا باہر تو نکل
غلط سمت اٹھتے قدموں کو روک سیدھی راہ پر تو چل
اللہ رحیم ہے رحمان ہے مانا مگر جبار اور قہار بھی
حساب لینے پر آئے تو جائے پناہ کہیں ملتی نہیں
اس کی الفت کے رنگ بڑے پیارے ہیں
توبہ سے ہی سیاہ دل دھلتے ہیں
رب کعبہ سے ہے یہ دعا اب میری ہر پل
جیوں یا مروں اس کی محبت و رضا ہو ہر پل شامل
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?