By: Yawar Azeem
ہزاروں بار کہتے ہیں ہمیں تم سے محبت ھے
سر ِ بازار کہتے ہیں ہمیں تم سے محبت ھے
کبھی جن کی گھنی چھاؤں میں دونوں بیٹھ جاتے تھے
وہ سب اشجار کہتے ہیں ہمیں تم سے محبت ھے
میں جب بھی پُوچھتا ہوں اپنے بارے میں خیال اُن کا
تو وہ ہر بار کہتے ہیں ہمیں تم سے محبت ھے
بہاریں جب چمن کی محفلوں میں مُسکراتی ہیں
گل و گلزار کہتے ہیں ہمیں تم سے محبت ھے
ہمارا راز ِ اُلفت آشکارا ہو گیا کیسے
کہ اب اغیار کہتے ہیں ہمیں تم سے محبت ھے
سر ِ محفل جو اپنا حال ِ دل کہتے نہیں یاور
پس ِ دیوار کہتے ہیں ہمیں تم سے محبت ھے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?