By: UA
فیس بک پہ آج کل یہ بھی تماشہ ہوتا ہے
فرینڈشپ کے نام پہ کھیل تماشہ ہوتا ہے
دعوٰی کیوں کرتے ہو جب ساتھ نبھانا نہیں ہوتا
ہاتھ کیوں بڑھاتے ہو جب دوست بنانا نہیں ہوتا
بنا دیکھے بنا پرکھے بنا سوچے بنا سمجھے
کسی کا ساتھ نبھانے، کسی کو دوست بنانے کا
مشغلہ یہ عام ہے کسی کو بیوقوف بنانے کا
اچھی اچھی باتیں کر کے کسی کو اپنا بنانا
اور دل بھر جانے پر یہ دوستیاں توڑ جانا
آس دلا کے خواب دکھا کے اور اپنا بنا کے
میٹھی باتوں سے بہلا کا دوستی کا یقین دِلا کے
بنا بتائے دوست کو کہیں نو دو گیارہ ہو جانا
پرانے جال توڑ کے پھر سے نئے جال بنانا ہوتا ہے
پرانوں کو چھوڑ کے نئے شکار پھنسانا ہوتا ہے
فیس بک پہ آج کل یہ بھی تماشہ ہوتا ہے
فرینڈشپ کے نام پہ کھیل تماشہ ہوتا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?