Bazm e Urdu - The urdu poetry app

یہ حقیقت ہے کہ ہوتا ہے اثر باتوں میں

By: سعید راہی

یہ حقیقت ہے کہ ہوتا ہے اثر باتوں میں
تم بھی کھل جاؤ گے دو چار ملاقاتوں میں

تم سے صدیوں کی وفاؤں کا کوئی ناطہ تھا
تم سے ملنے کی لکیریں تھی مرے ہاتھوں میں

تیرے وعدوں نے ہمیں گھر سے نکلنے نہ دیا
لوگ موسم کا مزہ لے گئے برساتوں میں

اب نہ سورج نہ ستارہ ہے نہ شمع ہے نہ چاند
اپنے زخموں کا اجالا ہے گھنی راتوں میں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore