By: Muhammad Siddique Prihar
جنت کی نویددیتے ہیں
منگتوں کومزیددیتے ہیں
اﷲ کے سب ہی انبیاء
درس توحیددیتے ہیں
زندگی مصطفی کے دین کو
کربلاکے شہیددیتے ہیں
دہلیزپہ آنے والوں کو
مغفرت کی رسیددیتے ہیں
مسلمان اولادوں کواپنی
درس قرآن مجیددیتے ہیں
نہ ہوحب نبی شامل
اسے سزائے تردیددیتے ہیں
دل وجاں سے عقیدتوں کے
نذرانے سچے مریددیتے ہیں
برکت ہوتی ہے رزق میں
محتاجوں کوخریددیتے ہیں
رہتے ہیں جوجستجومیں
انہیں منزلیں جدیددیتے ہیں
میرے نبی غیب کی خبریں
تاحشرقریب وبعیددیتے ہیں
خوش نصیب ہیں صدیقؔ جنہیں
سرکاراذن دیددیتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?