By: NEHAL INAYAT GILL
کہا غیروں نے زخم لگا کے ہم بھی ترے اپنے ہیں
کہا کہیوں نے مجھے ستا کے ہم بھی ترے اپنے ہیں
ہر دوست کی دلی خواہش یہی رہی جناب
کیسے کہے اِسے ہم مٹا کے ہم بھی ترے اپنے ہیں
تسلیاں دینے والے ہی ہاتھ ہیں میرے قاقل
یہی کہتے ہیں گھر جلا کے ہم بھی ترے اپنے ہیں
محفلوں میں جو اُڑاتے ہیں سادگی کا مذاق
وہ ہی کہتے ہیں آ کے ہم بھی ترے اپنے ہیں
پوچھا اُس سے کیوں تُو نے بھی زخم دیے
بولے نہال جی مسکرا کے ہم بھی ترے اپنے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?