By: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi
سرکار ہم غریبوں کو طیبہ بلایئے
طیبہ بلا کے جلوۂ زیبا دکھایئے
حرماں نصیبِ ہجر ہوں طیبہ بلایئے
یا خواب ہی میں آکے کبھی مسکرایئے
ہو دین پر عمل بھی عقیدت کے ساتھ ساتھ
آقا ہماری قسمتِ خفتہ جگایئے
واللہ! بس محمّد و احمد کی رٹ رہے
کچھ ایسا مجھ کو والہ و شیدا بنایئے
صلِّ علا کے وِرد سے رغبت ہو خیر کی
بدکار ہوں مجھے بھلی عادت لگایئے
’’منزل نئی ، عزیز جدا ، لوگ ناشناس‘‘
برزخ میں آکے آپ ہی ڈھارس بندھایئے
نورالہدیٰ بھی آپ ہی شمس الضحیٰ بھی ہیں
دونوں جہان میرے مجلّا بنایئے
غوث و رضا و حامد و نوری کا واسطہ
سرکار ہم کو مسلکِ حق پر چلایئے
معراج میں مُشاہدۂ حق کا واسطہ
آقا مجھے بھی اپنا مُشاہدؔ بنایئے
٭
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?