By: Dr. Humera Islam
مارچ کا مہینہ آیا
اپنے ساتھ بہار کو لایا
دھوپ بھی اچھی نکل رہی ہے
برف بھی ساری پگھل رہی ہے
سارے پرندے چہک رہے ہیں
باغ پھولوں سے مہک رہے ہیں
نئے نئے پتے نکل رہے ہیں
فلک سے موتی پھسل رہے ہیں
تتلیاں رنگ برنگی آئیں
پیاری پیاری چڑیاں آئیں
خوشیاں ہر سو چمک رہی ہیں
کلیاں ہر جا مہک رہی ہیں
خوشبو ہوا میں بکھر رہی ہے
وطن کی صورت نکھر رہی ہے
بچے سارے کھیل رہے ہیں
ایک دوسرے سے میل رہے ہیں
شکر کرو سب اس اللہ کا
جس نے اس بہار کو بھیجا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?