By: anam
وہ جو محبت کا قرارتھا
مجھے بتاؤ اس کا کیا ہوا
وہ جو جذبات کا اظہار تھا
مجھے بتاؤ اس کا کیا ہوا
وہ جو ملتے چھپ چھپ کر
باتیں کرتے تھے روک ورک کر
وہ جو پیاسا اک صحرا تھا
مجھے بتاؤ اس کا کیا ہوا
وہ جو دیے تھے آس کے
پیاسے تھے محبت کی پیاس کے
وہ جو قصہ اک عجیب تھا
مجھے بتاؤ اس کا کیا ہوا
وہ جو دو دلوں اقرار تھا
وہ جو ملنے کا اصرار تھا
وہ جو چاہتوں کا تھا سلسلہ
مجھے بتاؤ اس کا کیا ہوا
وہ جو بچھڑے تھے اک بار کہیں
پھر ملے تھے کہ نہیں
جن کا رہنا اک دوسرے کہ بغیر موحال تھا
مجھے بتاؤ اس کا کیا ہوا
شاید کہ وہ بچھڑ گئے
پھر نہ کبھی مل سکے
چاہتیں ساری دم توڑ گئیں
انجام محبت بے نام ہوا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?