By: وشمہ خان وشمہ
ہو تیری کیسے تعریف یہ بتا مجھ کو
جو بھائے دل کو ترے حرف وہ سکھا مجھ کو
میں ڈھونڈتی ہی رہی تجھ کو کہاں تھا تو جانے
سنائی دیر سے دی ہے تری صدا مجھ کو
سنا ہے تیرے بھی دل میں امنگ جاگی ہے
خبر ہے ساری تو چاہے نہ اب بتا مجھ کو
ہوا نے چپکے سے کھولا تھا رات و دروازہ
تو مجھ سے ملنے چلا آیا یہ لگا مجھ کو
وہ آئےگا نہ کبھی اس کا انتطار نہ کر
تھی نیند آدھی تو وجدان نے کہا مجھ کو
سخن کا شہر رفیقوں کی یہ حسیں محف
رہے گا یاد اے وشمہ یہ سب سدا مجھ کو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?