Bazm e Urdu - The urdu poetry app

دور رہے وہ ہم قدم نہ ہونے پائے

By: Jamil Hashmi

دور رہے وہ ہم قدم نہ ہونے پائے
فاصلے بڑھتے گئےکم نہ ہونے پائے

تیز ہوائیں آنکھوں میں چبھتی رہیں
آنسو آئے پر دیدے نم نہ ہونے پائے

کر لیا ہے برداشت انکی جفائوں کو
انہیں دیکھ کرسر خم نہ ہونے پائے

جلایا ہم کو عشق کی بھٹی نے
جزبے ہمارے بھسم نہ ہونے پائے

پستے رہے ہم ظلم کی چکی میں
ثابت قدم رہے پر برہم نہ ہونے پائے

اے رب ایسا معاشرہ عطا کر ہمیں
میسر ہو انصاف جہاں ستم نہ ہونے پائے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore