Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ہر وقت یونہی شعر سنائے نہیں جاتے

By: Basheer Badr

ہر وقت یونہی شعر سنائے نہیں جاتے
بے وجہ خزانے تو لٹائے نہیں جاتے

پانی کی ضرورت ہے محبت کے شجر
پتھر پہ کبھی پیڑ اگائے نہیں جاتے

احساس اگر ہو تو وفا کے پھول کھلے
دستور محبت کے سکھائے نہیں جاتے

اپنے تو کسی درد کا احساس نہیں ہے
دل میں ہیں سبھی درد پرائے نہیں جاتے

اشعار ہیں چہرے پہ محبت کی لکیریں
مفہوم مقدر کے چھپائے نہیں جاتے

معلوم ہے خوابوں کی حقیقت ہے بکھرنا
پھر بھی تو کئی خواب بھلائے نہیں جاتے

اچھا ہے بدر اپنی غزل ہو گئی ورنہ
سو بار وہی شعر سنائے نہیں جاتے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore