By: Shabbir Rana
صدمات کا مداوا شبیر کے سہارے
ہر بوجھ ہے گوارا شبیر کے سہارے
جب حوصلے ہوئے شل اور پاؤں ڈگمگائے
رحمت نے پھر پکارا شبیر کے سہارے
دفتر عمل کا جس کا رد ہو گیا حشر میں
جنت کو وہ سدھارا شبیر کے سہارے
جس نے عدو کے آگے گردن کبھی نہ خم کی
بنا رب کا وہ دلارا شبیر کے سہارے
ہر سو مہیب موجیں اور بیڑا زندگی کا
قلزم میں ہے اتارا شبیر کے سہارے
ٹوٹے ہوئے دلوں نے پھر سے مجھے صدا دی
ہوں پھر سے بزم آرا شبیر کے سہارے
میں پا شکستہ راہی بٹا ہوں کرچیوں میں
منزل ملے خدارا شبیر کے سہارے
میں ہوں غلام شاہ کا میرا اعتماد قائم
کلفت بھی ہے گوارا شبیر کے سہارے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?