Bazm e Urdu - The urdu poetry app

مجھے لگی بددعاؤں کا حساب کرنا

By: Roshani

کبھی فرصت ملے جو تجھے
میرے دل پر لگے زخموں کا حساب کرنا

جو چلو اجالوں میں تم جاناں
میرے اندھیروں کا حساب کرنا

میں نے تو ہر پل تجھے دعا دی ہے
مجھے لگی بددعاؤں کا حساب کرنا

ستارے جو چمکے تیری آنکھوں میں خوشی کے
میری آنکھوں سے بہتے آنسوؤں کا حساب کرنا

جو تیرا دل خوشی سے جھومے ہر پل
میرے دل کے ٹکڑوں کا حساب کرنا

نغمے جو گنگناؤ دوستوں کے ساتھ کے
جاناں میرے سناٹوں کا حساب کرنا

ہر لمحہ جو گزرے تیرا اپنوں کی بھیڑ میں
میرے دل کی تنہائیوں کا حساب کرنا

میں نے تو منزل تیرے قدموں کے
نشانوں پر چلتے چلتے بنائی تھی

جانے کب تم رستہ بدل گئے
میری بکھری راہوں کا حساب کرنا

اب تو دور تلک جہاں نظر جائے
اندھیرا ہی مجھے دیکھتا ہے

کہاں سے ڈھونڈو میں روشنی کا نشاں
کبھی روک کر اک پل کے لئے خیال کرنا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore