By: Fatima Chaudry
صحرا میں تپتی دھوپ کی طرح
تیرا تن جلے تیرا من جلے
تجھے نہ کسی کی ہوش رہے
تو عشق خدا میں ایسا جلے
"عشق کی پہلی منزل "لا
اس "لا " کو تو اپنے دل میں بسا
اس "لا "سے ہو گی منزل پار
اس "لا" میں ہیں بہت رموزواسرار
اس عشق کی ہے اک اپنی مٹھاس
یہ عشق ہے رب کا تحفہ خاص
اس عشق میں چلتا ہے بس سکہ اخلاص
اس عشق سے جل جاتی ہے ناامیدی و یاس
اس عشق میں تو ایسا جل جانا
اس عشق میں تو دل کو تو ایسا تڑپانا
کہ عشق خود ہی بےاختیار پکار اٹھے
نہ دیکھا ہے میں نے آج تک ایسا دیوانہ
اے عاشق بس اسی کا ہو کر رہ جانا
اور اسی کے عشق میں جلتے رہنا
اگر اس ذات حق کو ہے پانا
تو نفی اثبات کو کرتے رہنا
جو ہےلا الاہ الا اللہ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?