Bazm e Urdu - The urdu poetry app

اپنا خیال نہیں رکھتا

By: طارق اقبال حاوی

وہ ہر کال کے آخر میں
مجھ سے کہتی ہے کہ
”اپنا خیال رکھنا“
اور میں بھی مسکرا کے
کہہ دیتا ہوں کہ ”ٹھیک ہے“
مگر وہ یہ نہیں جانتی
کہ جب وہ یاد آتی ہے
تو میں کن کن سوچوں
اور کیسے کیسے خیالوں میں
کھو جاتا ہوں۔۔۔
اور اسکی یادیں میری سوچوں کے گرد
گھیرا ڈال لیتی ہیں
اس سے کی ہوئی باتیں
مجھے حوصلہ اور دل کو
حد سے زیادہ خوشی دیتی ہیں
ایسا کوئی دن نہیں
جو مجھے تیری یاد سے
بے حال نہیں رکھتا
میں ”ٹھیک ہے“
کہہ تو دیتا ہوں مگر
اپنا خیال نہیں رکھتا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore