By: ناصر دھامسکر-مجگانوی
دل سے دل کا ملن ہو رہا ہے
پیار دھیرے سے بڑھنے لگا ہے
منتظر ہوں زمانہ سے بھی میں
صبر بے حد ترش ہو چلا ہے
ہنس کر ٹالنے کی بھی عادت
پر جگر تھام لے، کچھ سنا ہے
روٹھنا بھی منانا بھی رہتا
عشق ورنہ کہاں ہو سکا ہے
دیکھ دستور چاہت کے کیسے
گر صلہ بیوفائی ملا ہے
آزمائش بھی ناصر نہیں ہو
پھر تژپنے مزہ کیا بچا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?