By: Amir
لو آ گئی پھر سفارش مرا اک کام کرو
رکھ لو بندہ مرا اور مجھ پہ انعام کرو
منتیں کرتا ہے دھن دیتا ہے دھن کماتے گا
سمجھا دیا ہے اسے جھک کے یوں سلام کرو
آداب غلامی سے واقف نہیں سیکھ جاتے گا
مرے کام کا نہیں اب اسے اپنا غلام کرو
رکھ لو بھرّم میری عزت اسی میں ہے
رسوا اس کو بے شک صبح شام کرو
ہاتھ باندھے معافیاں مانگے گا یہ معصوم سہی
تم پہ واجب نہیں کبھی اس کا احترام کرو
یہ بکتا رہے یہ تکتا رہے پرواہ نہیں
سر اسی کے سارے اپنے بھی الزام کرو
روٹی دلیے کو تڑپے گا یہ جو رات دن
مر تو نہ سکے گا جینا اس کا حرام کرو
بھلے کی صورت میں یوں ضائع اس کا ایمان ہو گا
سود و حرام خوری کا کچھ تو اہتمام کرو
کچھ پارسا بھی ہیں اس پیشے سے وابستہ
بس امیربس سب کو نہ تم بدنام کرو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?