Bazm e Urdu - The urdu poetry app

جمالِ مصطفیٰ

By: NADIA TARIQ

مدینے کی ہواؤں میں۔ فضائوں میں، نظاروں میں
نظر نے جس طرف دیکھا،جمالِ مصطفیٰ دیکھا

قرآں میں دیکھن لی ہم نے، محمد کی جھلک لیکن
محمد کی اداؤں میں ، جلوہ خدا دیکھا

نہ پائی عشق کی لذت، تو عمر رائیگاں گزری
نہ دیکھا جلوءہ محبوبتو پھر اور کیا دیکھا؟

بنایا دل مدینہ تو،، ملا ہم کو ثمر یہ بھی
مکاں پا کر مکیں پایا، مکیں پا کر مکاں دیکھا

درِ آقا پہ پہنچے تو، ہم خود کو بھی بھلا بیٹھے
پھر ان کرم کے صدقے میں، ذرے میں جہاں دیکھا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore