By: Fazlul Hasan
اک حسیں چہرہ ابھی تک جو مرے خواب میں تھا
کل نظر آیا مگر اطلس و کمخواب میں تھا
تم سے ملنے کا ارادہ تو نہیں تھا لیکن
رسم دنیا کو نبھانا مرے آداب میں تھا
چاندنی ڈال گیا بھولے ہوئے لمحوں پر
ان کے چہرے کا حسیں عکس جو مہتاب میں تھا
پڑھنے سے پہلے جسے آپ نے بند کر دی کتاب
قصہ برباد محبت کا اسی باب میں تھا
ان سے ملنے کی بھی مہلت نہیں دیتے تھے حسن
کس قدر پیار کا جذبہ مرے احباب میں تھا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?