By: dr.zahid sheikh
جگنو چمک رہے ہیں تاروں کی روشنی بھی
کچھ رات بھی ہے بھیگی ، پھیلی ہے چاندنی بھی
خوشبو ملی ہوا ہے ،مستی بھری فضا ہے
ایسے میں تو ملا ہے اور مجھ کو زندگی بھی
جھرنے سنا رہے ہیں الفت کے آج نغمے
اور گنگنا رہی ہے کچھ تیری خامشی بھی
ہیں جدا زمانے بھر سے تیری حسیں ادائیں
شوخی بھی تھوڑی سی ہے،تھوڑی سی سادگی بھی
آنے سے تیرے آئی ہے بہار زندگی میں
رہتا تھا میں پریشاں اور میری شاعری بھی
موسم کا ہے تقاضا کہ قریب اور آؤ
چھانے لگی ہے مجھ پہ ہلکی سی بے خودی بھی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?