Bazm e Urdu - The urdu poetry app

خواب

By: Sana Arif

حالات کے کچے دھاگوں میں کچھ خواب ادھورے ہوتے ہیں
ہم سب بچپن سے ہی جن کو آنکھوں میں پِروتے رہتے ہیں

سپنوں کی دِلکش وادی میں کبھی چاند میں کھوۓ رہتے ہیں
ہم سب بچپن سے ہی جن کو آنکھوں میں پِروتے رہتے ہیں

پھر بچپن کے وہ خواب لیے حسرت سے بھرے جذبات لیے
دنیا کی کٹھِن اِن راہوں میں اِک آس پہ چلتے رہتے ہیں

اُمید کے دامن کو پکڑے منزل کی طرف جب بڑھتے ہیں
تو دل میں زندہ خوابوں کے مرنے سے ڈرتے رہتے ہیں

پھر چلتے ہوۓ اِن راہوں پر کبھی پھول مِلے کبھی خار مِلے
کبھی اُونچی نیچی راہوں کو ہموار ہی کرتے رہتے ہیں

منزل کی لگن خوابوں میں مگن ہم جگ سے جب ٹکراتے ہیں
تو ٹوٹ کے سپنے آنکھوں سے آنسوؤں میں بہتے جاتے ہیں

سپنوں سے نِکل کر پھر آخر احساس ہمیں یہ ہوتا ہے
جب ٹوٹ کے کِرچی ہوتے ہیں یہ خواب تبھی کہلاتے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore