By: Arooj Fatima(Lucky)
زیست کا سفر آسان ہونے تک
وہ میرا تھا بے ایمان ہونے تک
محبت سے کس نے کہا صفائی دو
وہ میرا تھا بدگمان ہونے تک
کب بنائی نئی سلطنت ُاس نے
وہ میرا تھا سلطان ہونے تک
اب وہ کسی راہ بھی نظر نہیں آتا
وہ میرا تھا مہمان ہونے تک
کانٹوں سے کس نے کہا وفا کرو
وہ میرا تھا بےنشان ہونے تک
وفا کا وعدہ تھا پھر وہ کیسے بھول گیا
وہ میرا تھا بیمان ہونے تک
یہ قافلہ کہاں جا رہا ہے پوچھوں تو
وہ میرا تھا سامان ہونے تک
چاندنی رات میں وہ بہت یاد آیا
وہ میرا تھا گمان ہونے تک
حیاء کا درس دیتے وہ بےحیاء ہو گیا
وہ میرا تھا عثمان ، شان ہونے تک
خدا کی رضا کس میں چھپی ہے
وہ میرا تھا پریشان ہونے تک
کس قدر تلخ مگر اچھا تھا لکی
وہ میرا تھا زعفران ہونے تک
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?