By: Hassan Kayani
فلک پر چاند تاروں کی ھے روشنی اپنی جگہ
شب کی چادر میں لپٹی ھے تیرگی اپنی جگہ
ھے ساون میں رواں سیلاب پورے زور سے
جیسے درد میں ڈوبا ھوا ھو ھر کوئی اپنی جگہ
دوریاں کیوں بڑھ رھی ھیں قربتوں کے سائے میں
انکے محلات اپنی جگہ میری کٹیا اپنی جگہ
برف باری بھی اپنی جگہ دھوپ بھی اپنی جگہ
تصنع بھی اپنی جگہ کسی کی سادگی اپنی جگہ
باغباں نے چمن کو حسین پھولوں سے سنوارا ھے
شہر بھی کیا خوب گاؤں کی خوبصورتی اپنی جگہ
کر رھی ھے باد صبا گلوں سے دل لگی اپنی جگہ
حسن قدرت دیکھیے ھے چاند کی چاندنی اپنی جگہ
حسن امارت میں نجانے کیوں بدل جاتے ھیں لوگ
گرچہ امیری اپنی جگہ اور دوستی اپنی جگہ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?