By: Huma Muzaffar
جاری دن رات تم سفر رکھو
راستوں پر بھی مگر نظر رکھو
شوق ہے جنگ جیتنے کا اگر
خود ہاتھوں میں اپنا سر رکھو
توڑ ڈالیں جو سب سلاخوں کو
اتنے مضبوط اپنے پر رکھو
ہر کہانی سمجھ میں آئے گی
اپنے الفاظ پُر اثر رکھو
ایک دن کریں گے ہما تسلیم
عیب کی بھیڑ میں بھی ہنر رکھو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?