By: Seyyed Shakir Hassan Bukhari
تم اتنے سنگدل کیسے ہو
مجھے اتنا رُلاتے ہو
میں جب بھی پاس آتا ہوں
تم مجھ سے دور جاتے ہو
جب مجھ سے روٹھ جاتےہو
میرا دل ٹوٹ جاتا ہے
تم اتنے سنگدل کیسے ہو
مجھے اتنا رُلاتے ہو
سنو تم لوٹ آو نا
مجھے اتنا ستاو نہ
مجھے پھر سے رلاو نہ
میری اک بات مانو تم
کہ اب کی بار تم مجھ کو
کوئی دھوکہ نہیں دو گے
تم اتنے سنگدل کیسے ہو
مجھے اتنا رُلاتے ہو
تمھارےعشق کی خاطر
حصول قرب کی خاطر
میں اپنی جان دے دوں گا
زمانہ بات کرتا ہے
تو اُس کو بات کرنے دو
مجھے تو حوصلہ تم دو
مجھے تو پیار کرنے دو
تم اتنے سنگدل کیسے ہو
مجھے اتنا رُلاتے ہو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?