By: M.Asghar Mirpuri
اخلاق حسنہ کا چرچہ سرعام کرو دوستوں
میٹھے لہجے میں سب سے کلام کرو دوستوں
جن باتوں سے الله کی خوشنودی حاصل ہو
تم لوگ اس طرح کے کام کرو دوستوں
بری باتوں سے تم لوگ اجتناب کرتے رہنا
اچھے کاموں میں پیدا اپنا نام کرو دوستوں
تمہارے جانے کے بعد زمانہ تمہیں یاد کرے
تمام عمر اس طرح کے اچھے کام کرو دوستوں
اسلام دشمن عناصر سے کبھی ربط نا بڑھاؤ
ان کی ہر سازش کو ناکام کرو دوستوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?