By: Amjad Islam Amjad
دو بھید بھری آنکھیں
اک خواب کی چلمن سے
ہر رات مجھے دیکھیں
دو بھید بھری آنکھیں
ہر صبح کو چڑیوں کی
چہکار میں ڈھل جائیں
پھولوں کی قبا پہنیں
شبنم میں* بدل جائیں
ہر شام ہواؤں سے
احوال میرا پوچھیں
دو بھید بھری آنکھیں
کرتی ہیں عجب باتیں
کاجل کی زباں سے یہ
دل لیتی چلی جائیں
انداز ِ بیاں سے یہ
دو بھید بھری آنکھیں
اک خواب کی چلمن سے
ہر رات مجھے دیکھیں
دو بھید بھری آنکھیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?