By: Mubeen
یہ آرزو ہے کہ شرف دیدار ہو
ایسی نیند ہو ایسا معتبر خواب ہو
محفل میں آقا کی جہاں بھی جگہ ملے
نظر کرم مجھ پر بے حساب ہو
تشنگی میری سیراب ہو جائے
چشمہ شفاعت سے دل فیض یاب ہو
محبت الفاظ کے دائرہ اظہار میں
سما جائے ایسا انتحاب ہو
یہ مقام بھی آئے زندگی میں اک روز
کتاب پڑھوں سامنے صاحب کتاب ہو
خدائے عزوجل جو بخشش کرے میری
خدمت آقا جنت میں میرا نصاب ہو
اگر ہو کسی رتبے کی پیشکش مجھے
خاک پائے آقا میرا جواب ہو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?