By: Hafeez ur rehman
تھا اُس کا عہد ساتھ نبھانے کا عمر بھر
کیسے گیا وہ بھول کیا ماجرا ہوا
کس طرح اُس کے وقت نے تیور بدل دیئے
کیسے بدل گیا تھا وہ کیا ماجرا ہوا
دل کا چین آنکھ کی ٹھنڈک تھا وہ کبھی
کیوں بن گیا شرر وہ کیا ماجرا ہوا
مجھ کو قرار آتا تھا اُس کو دیکھ کر
کیوں لُٹ گیا قرار کیا ماجرا ہوا
خوشیاں تو اُس کے ساتھ تھیں وہ ساتھ لے گیا
اُداسیوں کا ساتھ ہے کیا ماجرا ہوا
اُس کے بغیر چین نہ آتا تھا ایک پل
کیوں ہو گیا میں دُور کیا ماجرا ہوا
اپنی دنیا تو وہی تھا ساری دنیا تھا وہی
وہ کر گیا تاراج اُس کو کیا ماجرا ہوا
نہ جانے کِس کی نظر لگ گئی مرے گھر کو
قفس کیوں بن گیا گھر سے کیا ماجرا ہوا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?