By: UA
تم کوئی بھی ہو تمہارے نام میں خاصیت ہے
سمجھو تو عقیدت ہے سمجھو تو محبت ہے
آپ کی نظر مجھ پہ اٹھ کے جو ٹھہر گئی
یہ میرا وہم ہے یا پھر آپ کی عنایت ہے
زیر لب تبسم اور پلکوں کا جھکا دینا
آپ کی ادا ہے کہ یہ آ غاز الفت ہے
درد عشق کا زہر روح میں اتر جانا
دیکھئے تو زحمت ہے سوچئیے تو رحمت ہے
عظمٰی ہم جو کہتے ہیں مان لو تو اچھا ہے
تم جسے وہم سمجھے سچ کہیں حقیقت ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?