By: M.Asghar
وہ بھی کوئی زندگی ہے جس میںرانی نہیں ہوتی
جس میں کیدو نہ ہو وہ پریم کہانی نہیں ہوتی
محبت کی جگہ نفرت بھری ہو جن کہ سینوںمیں
محبت بھری ایسے لوگوں کی زندگانی نہیں ہوتی
دوستی کے سوا اور بھی پاکیزہ رشتے ہیں
مگر یہ پرانی ہو کہ بھی پرانی نہیں ہوتی
منافقت کی بو جن کی باتوںسے آتی ہو
زیست ان کی کبھی سہانی نہیں ہوتی
کس طرح نصیب ہو اسے ایمان کی دولت
اسلام کی حقیقت جس نے پہچانی نہیں ہوتی
اصغر کی پیٹھ پیچھے بہت کچھ کہتے ہیں لوگ
اب ایسی باتوں سے مجھے پریشانی نہیں ہوتی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?