By: Fazlul Hasan
کوئی مومن نہ ملا صاحب ایماں نہ ملا
ہم کو مسجد میں بھی ڈھونڈھے سے مسلماں نہ ملا
فکر گلشن میں سبھی اشک بہاتے تو ملے
آہ لیکن کوئی معمار گلستاں نہ ملا
لایا زلفوں میں تری شوق اسیری مجھ کو
اس سے بہتر ترے دیوانے کو زنداں نہ ملا
ہم تو ناکردہ گناہوں پہ ہی نادم ہیں مگر
وہ کبھی اپنے کئے پر بھی پشیماں نہ ملا
غم ملے درد ملا اشک ملے آہیں بھی
پھر بھی کہتے ہو حسن جینے کا ساماں نہ ملا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?