By: عبدالحفیظ اثر
کسی کو دل میں بسا کے ہم نے نصیب اپنا جگا لیا
نہ فکرساقی نہ فکر مینا غموں سے دامن چھڑا لیا
بھلے نظر سے ہی دور ہیں وہ مگر ہماری نظر میں ہیں
اُنہیں نگاہوں کی پتلیوں میں ہی گویا ہم نے سجا لیا
کبھی تصوّر میں آگئے وہ کبھی تخیّل میں آگئے
یہی تو دن رات کا فسانہ اِسی میں جی کو کھپا دیا
نہ سوچا سمجھا نہ دیکھا بھالا ڈگر پہ اُن کی چلا گیا
قدم کبھی لڑکھڑاۓ بھی تو قدم کو ہم نے جما لیا
نہ اثر کو قیس سے ہے مطلب نہ دشت وصحرا کی سیر کی
مٹا دیا جب خودی کو اس نے یہ راز سارا ہی پا لیا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?