By: Hassan Kayani
میرے زخم ھیں گلاب جیسے
تیرے ستم ھیں خواب جیسے
صدائے درد میں سوز و گداز
مرغ بسمل کے جواب جیسے
کہاں سے آ رھا ھے شور سلاسل
دن رات گہرے عزاب جیسے
میرا گھر لگے ھے دشت جیسے
میرا شہر صحرا میں سراب جیسے
میری داستان ھے اک حکایت
بچھڑی یادوں کی کتاب جیسے
کہاں گئ وہ موجہء ھوائے طرب
قریب تھی اور دور بھی سراب جیسے
حسن کارجہاں میں لوگ مصروف ھیں ایسے
لکھ رھے ھوں زندگی کا اک نیا باب جیسے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?