Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ہے آدمی کو پیار بہت منزلوں کے ساتھ

By: Azra Naz

ہے آدمی کو پیار بہت منزلوں کے ساتھ
ہر آرزو ہے لپٹی ہویٔ مشکلوں کے ساتھ

اب کے جو رُت پھری تو مِرے دِل نے یہ کہا
توُ بھی بدل نہ جاۓ کہیں موسموں کے ساتھ

عہدِ وفا اگرچہ سمندر سے کر لیا
موجوں کو پھر بھی پیار رہا ساحلوں کے ساتھ

دونوں کے درمیان انا کی خلیج تھی
گو ساتھ چل رہے تھے مگر فاصلوں کے ساتھ

اچھا کیا کہ تمُ نے بھی دامن چھڑا لیا
چلتا ہے کون دوُر تلک بادلوں کے ساتھ

اُس نے ہمارے دِل سے یہ کیسا کیا مذاق
ایسا بھی کویٔ کرتا ہے سادہ دِلوں کے ساتھ ؟

عذراؔ سفر میں ساتھ تھیں تنہاییٔاں مِری
اُلجھے ہوۓ تھے کیسے عجب مرحلوں کے ساتھ


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore