By: Fazlul Hasan
یاد محبوب میں جو شب کو سحر کرتے ہیں
منزل عشق وہ دیوانے ہی سر کرتے ہیں
کاٹے کٹتا نہیں اک پل بھی شب فرقت کا
اور وہ پوچھتے ہیں کیسے گزر کرتے ہیں
عشق سچا ہے تو اک بار ہی ہوتا ہے فقط
بے وفا ہوتے ہیں جو بار دگر کرتے ہیں
سات پردوں میں نہاں رکھتا ہے وہ اپنا وجود
راز حق پھر بھی عیاں شمس و قمر کرتے ہیں
نرم شاخیں نہیں ہر پھول کی قسمت میں حسن
ایسے گل بھی ہیں جو کانٹوں میں بسر کرتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?