Bazm e Urdu - The urdu poetry app

وقت کی پکار

By: یاسر قاضی

ایک طرف تری وفا،ایک طرف ساری جفا
رہے گئی کیا خاک بس،پیار کی دنیا سدا

لٹ گیا چین و سکون ،غارت گیا سارا فسوں
اب تو خلقت کے بخت میں،بس گئی یارو جفا

پیار کا قصہ زبانوں پرہے سب کے یوں رواں
جیسے ہوتا تھا کبھی پیار بھی رائج یہاں

پیار کا یوں ترجمہ اس دور میں ھم نے کیا
بہت مشکل کام ہے ھم سے کیوں کر یہ ہوا

عجب سرور تھا پیار کا،وقت کی ہے یہ صدا
قیس و فرہاد کا ثانی تو لا کر تو دیکھا

قصہ ہے یہ مختصر پر بات میں ہے ضرور اثر
کر نہ ستم اس جذبے پر پیار کی یاسر قدر تو کر


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore