Bazm e Urdu - The urdu poetry app

جھوٹی دنیا

By: M.Asghar

جھوٹٰی دنیا سے ریٹائر ہونا چاہتے ہیں
اب ہم اس میدان کے ایمپائر ہونا چاہتے ہیں

کچھ نام نہاد بڑی ہستیوں کی تعریف کر کے
ان کے چمچوں کی طرح ماہر ہونا چاہتے ہیں

کوئی دو چار چھ عشق کرنے کے بعد
ہم بھی چھوٹے موٹے شاعر ہونا چاہتے ہیں

ارادہ ہے محبت میں کئی بار دھوکے کھا کر
پھر محبت کی دنیا کے طاہر ہونا چاہتے ہیں

چند سال گمنام زندگی بسر کرنے کے بعد
پھر ہم ہر کسی پر ظاہر ہونا چاہتے ہیں
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore